ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بدھ کو ایک ہی دن تین ہزار سے زائد لوگوں کو دی گئی کووڈ ویکسین

بھٹکل میں بدھ کو ایک ہی دن تین ہزار سے زائد لوگوں کو دی گئی کووڈ ویکسین

Wed, 17 Nov 2021 21:14:37    S.O. News Service

بھٹکل  17 نومبر (ایس او نیوز) عوام کو راحت فراہم کرنے کے مقصد سے   آج بدھ کو بھٹکل  کے الگ الگ علاقوں میں کووڈ ویکسین  کے  کیمپس منعقدکئے گئےتھے جس میں شریک ہوتے ہوئے عوام نے کووڈ سے بچاو کے لئے ویکسی نیشن مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

سرکار کی طرف سے  بھٹکل کے عوام کو آسانی کے ساتھ ویکسین حاصل کرنے کے لئے  جملہ 25 جگہوں پر کیمپ منعقد کئے گئے تھے اور 9000  خوراک فراہم کی  گئی تھی، جس میں سے  3227  لوگوں نے ویکسین لی۔

بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  آج سب سے زیادہ ویکسین تعلقہ کے کائیکنی میں   دی گئی، جہاں 240 لوگوں  کو ویکسین دی گئی۔ دوسرا نمبر  ہاڈین کا رہا، جہاں 234 لوگوں نے ویکسین لیں۔ نوائط کالونی رابطہ ہال میں 191 اور تنظیم ہال میں 156 لوگوں کو ویکسین دی گئیں۔

کل جمعرات کو بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال،  کُدرے بیرپّا مندر،  شرالی ہیلتھ سینٹر،  بیلکے اور بیلور پنچایت دفاتر میں ویکسین دینے کا انتظام کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر عوام  کووڈ سے بچاو کے لئے ویکسین لگوائے جا سکتے ہیں۔

 


Share: